پناجی ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اسٹیٹ پروٹیکٹیو ہوم سے 6 غیر ملکی خواتین اسٹاف اور سیکوریٹی عملہ پر حملہ کے بعد فرار ہوگئیں ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شام 8 بجے اس وقت پیش آیا ۔ جب 9 خواتین نے ایک لیڈی اسکارٹ پر قابو پالیا ۔ جس نے انہیں رات کے کھانے کے لیے طلب کیا تھا ۔ غیر ملکی خواتین ایک کانسٹبل پر حملہ کر کے فرار ہوگئیں ۔ اولڈ گوا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کرشنا پی سناری نے یہ اطلاع دی تاہم مفرور 3 خواتین کو پکڑ کر دوبارہ واپس لایا گیا ۔ اسٹیٹ ہوم میں محروس غیر ملکی خواتین نے اسکارٹ سے چابیاں چھین لیں اور شیلٹر کا دروازہ کھول کر لیڈی کانسٹبل پر حملہ کردیا اور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئیں ۔ یہ خواتین ، بنگلہ دیش ، ترکی اور نیپال کی شہری ہیں ۔ جنہیں کمرشیل سیکس ٹریڈ سے نکال کر اسٹیٹ ہوم میں پناہ دی گئی تھی ۔ مفرور خواتین کو پکڑنے کے لیے پولیس نے تلاشی مہم شروع کردی ہے کیوں کہ سیکس ریاکٹس کے مختلف کیسوں کی اہم گواہ ہیں ۔۔
خانگی بس اُلٹ جانے سے 20مسافر ین زخمی
پٹنہ، 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام)بہار میں پٹنہ ضلع کے خسرو پورتھانہ علاقے میں آج مسافروں سے بھری ایک خانگی بس اُلٹ جانے سے20 سے زیادہ مسافرین زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مسافروں کو لے کر شیخ پورہ سے پٹنہ آنے والی پرائیویٹ بس قومی شاہراہ پر کٹونا گاؤں کے قریب سڑک کے کنارے پلٹ اُلٹ گئی۔ اس حادثے میں کچھ خواتین سمیت بیس سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے ۔سبھی کو نالندہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس نے بس کو ضبط کرلیا ہے ۔