گوا میں قمار بازی کے اڈے بند کردینے کانگریس کا وعدہ

پناجی۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج گوا اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی منشور جاری کیا جس میں یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ ساحلی ریاست میں واقع تمام کسینوز بشمول تیرتے ہوئے جوے خانوں (بحری جہازوں) کو بند کردیا جائے گا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ جیوتر آدتیہ سندھیا نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوا کی دریاؤں میں تیرتے ہوئے جوے خانوں (کسینوز) کو مستقل بند کردیا جائے گا۔ بعدازاں ساحل سمندر پر چلائے جانے والے جوے خانوں کو بند کردیا جائے گا۔