گوا میں بغیر آستین کے ملبوسات اور جینس پر امتناع

پاناجی ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ’’اخلاق کا ضابطہ برقرار رکھنے کیلئے حکومت گوا کے محکمہ فنون لطیفہ و ثقافت نے اپنے ملازمین سے خواہش کی ہیکہ وہ بغیر آستین کے لباس، جینس، ٹی شرٹس اور کئی جیبوں والے پتلون دفتری اوقات میں زیب تن نہ کریں۔ ریاستی وزیر برائے فنون لطیفہ و ثقافت دیانند مندریکر نے جاری اسمبلی اجلاس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے ایوان سے کہا کہ ملازمین کے نام حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔