پاناجی۔30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست میں سمندری ساحلوں کی صفائی کے کنٹراکٹ پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی میں گوا وزیر سیاحت منوہر اجگاؤنگر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ فلپ نیری راڈرگس ، ڈگمبر کامت ، الکسو ریجنالڈو لارنس کے بشمول کانگریس ارکان نے وزیر پر الزام لگایا کہ انہوں نے بغیر کسی ٹنڈر طلب کئے ایک خانگی کمپنی ڈرشتی لائف سیونگ سرویس کو دو سال کا کنٹراکٹ دے دیا ، لیکن اجگاؤنگر نے اپوزیشن الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے سمندری ساحلوں کی صفائی کیلئے ایک نئی ایجنسی کو منتخب کیا ہے ۔حکومت جلد ہی قطعیت دے دی جائے گی اورریاست ساحلوں کی صفائی کیلئے اقدامات اٹھاچکی ہے جس کا ٹنڈر 20اکٹوبر 2018ء کو الاٹ کیا گیا ۔ وزیر نے کہا کہ ٹنڈر کا طریقہ کار سنٹرل ویجلنس کمیشن ہدایات کے مطابق جاری کیا گیا ۔ اس جمع شدہ کچرے کی نکاسی شمالی گوا کے سیلی گاؤں ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ علاقہ میں کی جائے گی ۔