گوا بم دھماکے کے 6ملزمین بری

مارگاؤ ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مارگاؤ کی ایک حصوصی عدالت نے 2009 ء بم دھماکے کے چھ ملزمین کو بری کردیا ۔ دھماکے دیوالی کے موقع پر کئے گئے تھے ۔ ان تمام ملزمین کا تعلق دائیں جانب کے ہندو گروپ سناتن سنستھا سے تھا، کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر بری کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ دریں اثناء مینجنگ ٹرسٹی ، سناتن سنستھا ویریندر رااٹھے نے کہا کہ کانگریس حکومت نے سناتن سنستھا کو بدنام کرنے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اور مارگاؤ بم دھماکے میں ہماری تنظیم کے چھ ارکان کو غیر ضروری طور پر ملوث بتایا تھا۔

ماؤسٹوں نے تین گاڑیاں جلادی
گیا۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ماؤسٹوں ن سڑکوں کی تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کی تین گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جو بہار کے ضلع کھیرا میں ٹھہری ہوئی تھیں۔ دریں اثناء ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار سنگھ نے کہا کہ 40 مسلح ماؤسٹوں نے سرک کی تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے سائٹ آفس پر ہلہ بول دیا اور ایک مشین اور دو روڈ رولرز کو نذر آتش کردیا۔ ان گاڑیوں کا استعمال گیا ڈسٹرکٹ کے امام گنج اور پٹنہ ڈسٹرکٹ کے رانیا تالاب کے درمیان تعمیر کی جانے والی سڑک کیلئے کیا جارہا تھا۔