گواہوں کے تحفظ کے مسودہ کو سپریم کورٹ کی منظوری

نئی دہلی ۔ 5 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے گواہوں کو تحفظ کی فراہمی سے متعلق اسکیم کے مرکزی مسودہ کو منظوری دیدی اور پارلیمنٹ میں قانون سازی تک تمام ریاستوں کو اس مسودہ پر عمل آوری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جسٹس اے کے شری کی قیادت میں ایک بنچ نے کہاکہ اس اسکیم میں انھوں نے چند تبدیلیاں کئے ہیں ۔ خود ساختہ سادھو آسارام باپو سے متعلق عصمت ریزی کے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران مفادعامہ کی ایک درخواست میں گواہوں کی تحفظ کی اسکیم کا مسئلہ اُٹھایا گیا تھا ۔ اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے 19 نومبر کو دوران سماعت عدالت عظمیٰ سے کہا تھا کہ اسکیم کا مسودہ جس کو اب قطیعت دیدی گئی ہے بہت جلد قانون میں تبدیل کردیا جائیگا لیکن اُس وقت تک ریاستوں کو اس مسودہ پر عمل آوری کی ہدایت کی جائے ۔