کیگالی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گوانڈا کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملک کے مغربی علاقہ میں سیلاب آیا اور زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے۔ وزارت آفات سماوی انتظام کی ترجمان ژاں کلاڈ تویشائیم نے کہا کہ زمین کھسکنے کے واقعات میں 15 افراد اور سیلاب کی وجہ سے باقی تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایک شخص پر بجلی بھی گری تھی۔
تجارتی تنازعہ : اعلیٰ سطحی چینی معاشی مشیر کا دورہ امریکہ
واشنگٹن ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے اعلیٰ سطحی معاشی مشیر آئندہ ہفتہ امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی تنازعہ پر ہونے والی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ یاد رہیکہ بیجنگ میں تجارتی تنازعہ پر کی گئی بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی تھی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ چین کے نائب وزیراعظم لیوہی کو معاشی معاملات میں صدر جن پنگ کا دایاں ہاتھ تصور کیا جاتا ہے۔