گوانتا ناموبے جیل کو بند کرنے میں اوباما کو مشکلات کا سامنا

لندن۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوباما کو گوانتا ناموبے جیل بند کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ری پبلکنز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اوباما کیلئے جیل کو بند کرنا مشکل بنادیں گے ۔ دونوں اطراف کے سینیٹرز کو پرائیوٹ وائٹ ہاؤس بریفنگ میں سارجنٹ بوبرگڈل کی رہائی کے پس منظر کے بارے میں قائل نہیں کیا جاسکا ۔ چہارشنبہ کی شب سینیٹرز کو سارجنٹ بوئی 90سیکنڈ کی ویڈیو ’’ پروف آف لائف‘‘ دکھائی گئی ‘ مگر نویوکریٹ جومینچن اوباما کے مضبوط حامی جانے جاتے ہیں کا کہنا تھا کہ یہ مجھے اچھی نہیں لگی ۔ طالبان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے دلائل شدید ہوتے جارہے ہیں ۔

سینیٹرز نے اس سے اتفاق کیا کہ گذشتہ ڈسمبر کی ویڈیو میں سارجنٹ بوکو ہیلتھ سینڈ پوائنٹ کے حوالے سے کوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا ۔ گدشتہ ماہ بااثر سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی میں منظور ہونے والے ڈیفنس سیپنڈنگ بل میں گوانتاموبے کو بند کرنے کی راہ ہموار ہوئی تھی ۔ ڈیموکریٹ چیرمین کارل لیون کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ جب سینیٹ میں پہنچے گا تو وہاں رسہ کشی ہوگی۔ ساؤتھ کیرولینا سینیٹرلنزے گراہم نے متنبہ کیا کہ اگر صدر نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مزید قیدی رہا کئے تو وہ صدر کے مواخذے کا مطالبہ کریں گے ۔