گوانتامو سے مزید قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا

گوانتانامو۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ا امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کیوبا کی خلیج گوانتنامو میں امریکی فوجی جیل سے تقریباً ایک درجن قیدیوں کو دو مختلف ملکوں میں منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ قیدیوں کی یہ منتقلی ایک ایسے وقت پر کی جار ہی ہے جب اوباما انتظامیہ نے اس متنازعہ جیل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے متعلق کہا جاتا رہا ہے کہ جہادی گروپ بھرتی کے لیے اس حراستی مرکز کو بطور اوزار استعمال کرتے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قیدیوں کو آئندہ ہفتہ میں رہا کیا جا سکتا ہے لیکن حکام نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ رہا کیے جانے والے قیدی کن دو ممالک کو بھیجے جائیں گے۔ جیل کے ایک متعلقہ افسر نے  بتایا ہے کہ جن قیدیوں کو منتقل کیا جا رہا ہے اس میں یمنی قیدی طارق بعدہ بھی شامل ہے جو بہت دنوں سے جیل میں بھوک ہڑتال پر ہے۔2002 میں گوانتناموں کی جیل میں 800 قیدی ہوا کرتے تھے ۔