گوائیدو کے ملک چھوڑنے پرپابندی

بیونس آئرس۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا کی عدالت عظمی ‘سپریم ٹریبونل آف جسٹس’ نے خود کو ملک کے عبوری صدر کا اعلان کرنے والے اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیدو کے ملک چھوڑ کر جانے پر پابندی لگا دی ہے اور تفتیش مکمل ہونے تک ان کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالت کے سربراہ مائیکل مورینو نے ٹوئٹر پر کہا، ‘‘عدالت عظمی نے 29 جنوری کو اپنے فیصلے میں جوآن گوائیدو کے خلاف کئی قدم اٹھائے جانے کا حکم دیا جن میں تفتیش مکمل ہونے تک اجازت نامہ کے بغیر گوائیدو کے ملک چھوڑنے پر پابندی، ان کی طرف سے جائیداد کی فروخت اور رہن، بینک اکاؤنٹس پر روک ، یا وینزویلا سے متعلق دیگر مالی دستاویزات کو منجمد کرنا بھی شامل ہے‘‘۔