گوئٹے مالا سٹی ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) گوئٹے مالا کے فیوگو آتش فشاں سے لاوے اور راکھ کے اخراج سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ علاوہ ازیں راکھ فضامیں اس قدر پھیل گئی کہ بصارت بھی متاثر ہو ئی ۔ قریبی ایئرپورٹ بند کردیا گیا۔ دریں اثناء ڈیزاسٹر ریڈکشن قومی کوآرڈینیٹر ترجمان نے 25 ہلاکتوں کی توثیق کی۔ حالات انتہائی خطرناک ہونے اور راکھ کی وجہ سے روشنی میں رکاوٹ کی وجہ سے بچاؤ مہم روک دی گئی ہے ۔ راکھ کے اخراج کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ سڑکوں پر کھڑی ہوئی گاڑیاں، درخت، لیمپ، پوسٹس اور وہاں سے گزرنے والے لوگ راکھ سے ڈھک گئے۔