گوئٹے مالا سٹی، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں شدید بارش کی وجہ سے تودہ گرنے سے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کے پاس آج 9 افراد ہلاک اور دو لوگ لاپتہ ہیں۔نیشنل ایمرجنسی سروس کے ایک ترجمان ڈیوڈ ڈی لیون نے صحافیوں کو بتایا کہ دارالحکومت سے 30 کلومیٹر جنوب میں سانتا اوراسابیل دو شہر میں 50 لوگ بارش سے متاثر ہوئے ہیں اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔مسٹر لیون بتایا کہ کل شدید بارش ہوئی لیکن پانی کی صحیح نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کافی جمع ہو گیا تھا جس سے مٹی دھنس گئی۔ انتظامیہ نے بارش سے متاثرہ لوگوں کیلئے راحت کیمپ بنائے ہیں اور ریلیف اہلکار مسلسل لاپتہ لوگوں کی تلاش کرنے کا کام کر رہے ہیں۔