گن کنٹرول کے حق میں ایک اور مظاہرے کا اعلان

واشنگٹن ،22مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہریوں نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ کو امریکہ میں بڑا مظاہرہ کیا جائیگا جسکا مقصد فلوریڈا اسکول میں مرنے والوں کیساتھ اظہار ہمدردی اور دوبارہ ایسا واقعہ نہ دہرانے کا عزم شامل ہوگا۔تاریخی مارچ کا نام’زندگی مارچ‘ دیا گیا ہے جسکا مقصد جانوں کا تحفظ ہے ، مار چ میں ہزاروں نوجوان، والدین، اساتذہ، معروف شخصیات مختلف شہروں سے وائٹ ہاؤس پہنچیں گے ۔و اضح رہیکہ واشنگٹن میں اس سے قبل بھی نوکریوں میں آزادی، ویتنام جنگ اور عراق جنگ پر پانچ تاریخی مارچ منعقد ہوچکے ہیں۔