حیدرآباد 28 اگست (سیاست نیوز) گنیش چتورتھی کے موقع پر دونوں ریاستوں کے عوام کو گورنر تلنگانہ اور آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن نے مبارکباد دی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے بھی 29 اگست سے شروع ہونے والے اس تہوار پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ تہوار نئی ریاست تلنگانہ میں پہلی مرتبہ منایا جارہا ہے لہذا اس کی خصوصیت مختلف ہوگی۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندربابو نائیڈو نے بھی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ترقی و خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔