حیدرآباد /22 اگست ( این ایس ایس ) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے علاقہ دھول پیٹ میں گنیش مورتیوں کی فروخت اور وہاں سے مختلف مقامات کو مورتیوں کی منتقلی کے دوران عام ٹریفک کو بدستور سہولت بخش اور آسان بنائے رکھنے کیلئے علاوہ عوامی تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے 26 اگست کو دوپہر دو بجے سے 30 اگست دوپہر دو بجے تک بعض راستوں پر تحدیدات عائد کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ براہ منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن ، پرانا پل گاندھی مجسمہ تک بھوئی گوڑہ کمان چوراہے سے کسی گاڑی کو گذرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ درالسلام تا پرانا پل جانے والی عام ٹریفک کو براہ پان منڈی ، گھوڑے کی خبر ، جنسی چوراہا ، جمعرات اور پرانا پل سے گذرنا ہوگا ۔ پرانا پل روانگی کیلئے آصف نگر سے آنے والے ٹریفک کو آغاپورہ چوراہا سے سیدھی جانب مڑتے ہوئے گھوڑے کی خبر ، جنسی چوراہا ، گلزار بائکت ، جمعرات بازار پرانا پل کی سمت گذرنا ہوگا ۔ گاندھی مجسمہ سے بھوئی گوڑہ کمان کی سمت ٹریفک کی آمد و رفت کی اجازت نہیں رہے گی ۔ گنیش مورتیوں کی خرید و منتقلی کیلئے استعمال کی جانے والی استعمال کی جانے والی لاریوں ، ڈی سی ایم ویانس کو جمعرات بازار میدان پر پارک کرنے کی اجازت رہے گی لیکن نصف شب 12 بجے کے بعد بھی انہیں مورتیاں لیجانے کی اجازت رہے گی ۔ مورتیوں کی خریدی کیلئے پرانا پل سے پہونچنے والی موٹر کاروں اورموٹر سائیکلوں کو رحیم پورہ گلی میں پارک کرنا ہوگا ۔ سیتارام باغ اور دارالسلام سے پہونچنے والے گاڑیوں کو آغاپورہ روڈ پر گاڑیاں پارک کرنا ہوگا اور پیدل چل کر مورتیاں خرید سکتے ہیں ۔ گنیش مورتیاں اٹھانے کیلئے پہونچنے والی بڑے گاڑیوں اور آٹو ٹرالیس کو مجسمہ گاندھی پرانا پل ، جالی ہنمان ، منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن ، شنکر کیفے سے داخل ہوتے ہوئے براہ بھوئی گوڑہ کمان باہر نکلنا ہوگا ۔مخالف سمت یعنی بھوئی گوڑہ کمان ، شنکر کیفے ، منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن ، جالی ہنومان اور پرانا پل گنیش مورتی اٹھانے یا اتارنے کیلئے کسی بھی گاڑی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔