حیدرآباد۔/29جون، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق تلنگانہ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج بھاگیہ نگر گنیش اُتسو سمیتی ارکان کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جس میں گنیش مورتیوں کی اونچائی، آلودگی میں کمی، قدرتی رنگوں کا استعمال اور پلاسٹر آف پیرس کے استعمال سے گریز جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر راجیو شرما نے حسین ساگر اور دیگر مقامات پر گنیش مورتیوں کے پُرامن وسرجن کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے ارکان کو ہائیکورٹ کے احساسات سے واقف کرایا اور خواہش کی کہ میٹرو ریل تعمیراتی کام کے پیش نظر گنیش مورتیوں کی اونچائی 15فٹ تک ہی رکھی جائے۔ اس ضمن میں انہوں نے ارکان سے اپنی رائے پیش کرنے کی خواہش کی۔
اے پی اور تلنگانہ علحدہ گروپ I
امتحان منعقد کریں: سپریم کورٹ
حیدرآباد۔/29جون، ( آئی این این ) سپریم کورٹ نے آج آندھرا پردیش اور تلنگانہ حکومت کو یہ ہدایت دی ہے کہ گروپ I جائیدادوں کیلئے متعلقہ ریاستوں میں علحدہ امتحانات منعقد کریں۔ عدالت نے کہا کہ یہ امتحانات 3 ماہ میں مکمل کرلیئے جانے چاہیئے۔ آندھرا پردیش حکومت اے پی پبلک سرویس کمیشن اور تلنگانہ حکومت ٹی ایس پبلک سرویس کمیشن کے تحت گروپ I امتحانات منعقد کرسکتی ہے۔