گنیش مورتیاں بٹھانے 4 ستمبر سے آن لائین اجازت نامے

حیدرآباد ۔ یکم ستمبر ( آئی این این ) گنیش مورتیاں نصب کرنے اور جلوس نکالنے کیلئے درخواست فارمس تمام پولیس اسٹیشنوں میں 4 تا 11 ستمبر دستیاب رہیں گے ۔ جو افراد اور آرگنائزرس عوامی مقامات پر گنیش مورتیاں بٹھانا چاہتے ہیں اور جلوس نکالنا چاہتے ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ پولیس اسٹیشن سے درخواست فارم 13 ستمبر سے قبل حاصل کرلیں ۔ یہ درخواستیں ویب سائیٹ www.hyderabadpolice.gov.in پر بھی دستیاب ہیں۔