گنیش جلوس کے دوران فساد

ودودھرا ۔ 30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فتح پور علاقہ میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب ایک گروپ نے گنیش جلوس پر سنگباری کی ۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ کل رات پیش آیا ۔ وددھرا سٹی جوائنٹ پولیس کمشنر ڈی جے پٹیل نے بتایا کہ بعض نامعلوم افراد نے گنیش چتورتھی کے موقع پر نکالے گئے جلوس پر سنگباری کی جس کے خلاف عوام نے احتجاج کیا اور تشدد برپا ہوا۔ پولیس نے سنگباری میں مصروف ہجوم کو منتشر کرنے 15 آنسو گیاس شل برائے ۔ سٹی پولیس کمشنر ای رادھا کرشن کے ساتھ پولیس عملہ کی میم نے مقام کا دورہ کیا اور صورتحال کو فوری قابو میں کرلیا ۔