گنیش جلوس سے جبلپور کی سادھوی کا خطاب

حیدرآباد /7 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں مرکزی گنیش جلوس کے دوران جبلپور (مدھیہ پردیش) کی شعلہ بیان مقرر سادھوی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ بھاگیہ نگر گنیش اتسو کمیٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں مہنت سادھوی ویدیا نند گیری، جو پرگیہ مہیلا مشن کی بانی صدر اور آل انڈیا سادھوی شکتی پریشد کی نائب صدر ہیں، کا خصوصی خطاب ہوگا، جب کہ بحیثیت مہمان خصوصی آل انڈیا سادھوی شکتی پریشد کی جنرل سکریٹری وشوی پرگیہ بھی مخاطب کریں گے۔ امکان ہے کہ کل دوپہر کے بعد ان دونوں سادھویوں کو خصوصی خطاب کے لئے چار مینار اور معظم جاہی مارکٹ کے شہ نشین پر خطاب کا موقع دیا جائے گا۔