گنڈی پیٹ میں تلگو دیشم کا مہاناڈو،تیاری کمیٹیوں کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی کا مہاناڈو اجلاس جاریہ ماہ کی 27 اور 28 تاریخ کو گنڈی پیٹ پر منعقد ہوگا ۔ صدر تلگو دیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج مہاناڈو اجلاس کی تیاریوں کے سلسلہ میں تشکیل دی گئی 17 کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے انہیں ذمہ داریاں تفویض کیں ۔ اجلاس کے دوران مختلف امور بالخصوص دونوں ریاستوں میں نئی حکومتوں کی تشکیل وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر تلگو دیشم نے کمیٹیوںکے ذمہ داران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ دیواروں کو نبھانے میں کوتاہی نہ کریں اور قبل از وقت تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ بعد ازاں جنرل سکریٹری تلگو دیشم پارٹی مسٹر ٹی ڈی جناردھن ریڈی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 27 اور 28 مئی کو منعقد ہونے والی مہاناڈو اجلاس کی تیاریوں کے سلسلہ میں 17 علحدہ علحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ین ٹی آر میموریل اسکول پر انتظامات کے علاوہ دیگر امور کی نگرانی و انجام دہی کے لیے علحدہ کمیٹیاں شامل ہیں ۔۔