گنٹور ۔6 ۔ مئی ۔ (ایجنسیز) عام انتخابات کے سلسلہ میں ضلع گنٹور میں چہارشنبہ کے دن رائے دہی کیلئے الیکشن عہدیداروں نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ تاہم شہر گنٹور میں واقع بی آر اسٹیڈیم میں رائے دہی کے ساز و سامان (الیکٹرانک ووٹنگ مشینس وغیرہ) کی تقسیم کیلئے ایک مرکز قائم کیا گیا تھا، لیکن منگل کے دن اچانک تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش کے باعث پولنگ سنٹر کے خیمے زمین دوز ہوگئے جس کی وجہ سے انتخابی عملہ کو مشکلات درپیش ہوئیں۔ کلکٹر ضلع گنٹور سریش کمار نے بعد ازاں رائے دہی کے انتطامات کا از سر نو جائزہ لیا ۔ مختلف علاقوں سے آنے پولنگ عہدیداروں اور اسٹاف مطلوبہ ساز و سامان کے ساتھ اپنے اپنے مراکز کو روانہ ہوگیا۔