گنٹور اور پرکاشم میں زلزلہ کے جھٹکے عوام میں خوف و ہراس

گنٹور۔ 30 اکتوبر (ایجنسیز) گنٹور اور پرکاشم کے وینو کونڈہ، سولیاپورم اور متصلہ علاقوں میں آج تقریباً 4 سیکنڈس تک زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ عوام خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ ضلع پرکاشم کے بلی کروا منڈل کے کئی دیہاتوں میں 2 تا 3 سیکنڈس تک زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔