حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( راست ) : گل باغ بینک اسٹریٹ نزد سلطان بازار میںایک برقی پول ایسا ہے جہاں برقی کے تار آپس میں گڈمڈ ہوگئے ہیں اور جب شدید ہوا چلتی ہے تو آس پاس کے علاقوں میں برقی سربراہی مسدود ہوجاتی ہے ۔ حالیہ دنوں غیر موسمی بارش کی وجہ سے بھی یہاں برقی پول جس کا نمبر 1606056124/01/6 ہے ۔ یہاں برقی تاروں کے گڈمڈ ہونے سے شارٹ سرکٹ کا خطرہ بھی لاحق ہے ۔ لہذا ذمہ داران بلدیہ سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ پول سے بے تحاشہ بڑھی ہوئی جھاڑیوں کو کاٹ کر برقی سربراہی کو آسان بنائیں ۔ امید ہے اس مسئلہ کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے گی ۔۔