گلگت کے پولیس چیک پوائنٹ پر حملہ تین پولیس اہلکار ہلاک

پشاور ۔ 11 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے گلگت خطہ میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر کئے گئے دہشت گرد حملہ میں کم و بیش تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بیان کے مطابق آٹھ تا دس دہشت گردوں نے چیک پوائنٹ پر ہلّہ بول دیا جو گلگت کی وادی کارگاہ کے محلہ مجنے میں واقع ہے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے جبکہ دو زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ۔