لاس اینجلس۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گلوکارہ سیلیناگومیز نے بوسٹن چلڈرنس ہاسپٹل پہنچ کر وہاں زیرعلاج بچوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ 23 سالہ گومیز نے وہاں پہنچ کر بچوں کے ساتھ کچھ وقت گذارا اور کچھ نغمے بھی گنگنائے۔ سیلیناگو میز یہاں کے مشہور ٹی ڈی گارڈن میں ایک پروگرام پیش کرنے کیلئے آئی ہوئی ہیں۔ اپنی مصروفیت میں سے کچھ وقت نکال کر انہوں نے بچوں کی عیادت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد منتظمین نے بوسٹن چلڈرنس ہاسپٹل کے دورہ کا انتظام کردیا۔