بنگلورو۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کرناٹکی موسیقی کی مشہور گلوکارہ رادھا وشواناتھن کا آج ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ وہ مشہور کلاسیکل سنگر ایم ایس سُبّو لکشمی کی دُختر تھیں۔ 83 سالہ وشواناتھن کو قلب سے متعلق امراض کی شکایت کے بعد گزشتہ صبح فورٹز ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
ممتا بنرجی کی قریبی آفیسر سبکدوش
کولکتہ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممتا بنرجی کی حکومت نے آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھوش کے اس استدعا کو قبول کرلیا ہے کہ انہیں رضاکارانہ طور پر سبکدوش ہونے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ بھارتی گھوش ممتا بنرجی کی کافی قریبی سمجھی جاتی ہیں۔