گلمرگ کشمیر میں تازہ برفباری

سرینگر 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آج کشمیر کے بلند علاقوں اور گلمرگ میں تازہ برف باری ہوئی اور وادی کے میدانوں خاص طور پر موسم گرما کے صدر مقام سرینگر میں بارش دیکھی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ جو کشمیر کے بارہمولا ضلع کا تفریحی مقام ہے تازہ برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے نمائندہ کے مطابق دوسرے علاقوں جیسے وادی کے بلند مقامات بشمول درہ زوجیلا جو امرناتھ غار اور ڈراس کے قریب واقع ہے برفباری دیکھی گئی۔