گلبرگ مقدمہ کی سماعت مکمل

احمدآباد ۔ 28 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) 2002 ء گلبرگ ہاؤزنگ سوسائٹی فسادات مقدمہ کی سماعت آج مکمل ہوگئی اور خصوصی جج پی بی دیسائی نے کہاکہ وہ اب فیصلہ تحریر کرنا شروع کریں گے ۔ فسادات میں 69 افراد بشمول سابق کانگریس ایم پی احسان جعفری ہلاک ہوگئے تھے ۔ آج وکیل دفاع اس نکتہ پر مصر تھے کہ جوابی ردعمل کے طورپر یہ فساد ہوا ۔ انھوں نے سازش کو مسترد کردیا اور کہا کہ احسان جعفری نے اپنی ریوالور سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی جس کے بعد ہجوم تشدد پر اُتر آیا۔