احمد آباد ۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پولیس عہدیدار جو 2002 ء کے گلبرگ ہاؤزنگ سوسائٹی فسادات مقدمہ کا ملزم ہے۔ خصوصی تحت کی عدالت کے اجلاس پر ایک درخواست پیش کرتے ہوئے اس نے اس کے خلاف فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی اور ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزامات برخواست کردینے کی خواہش کی۔ اپنی درخواست میں خصوصی تحت کی عدالت کے جج پی ڈی دیسائی سے سابق بی ایس پی کے جی ایرڈا نے کہا کہ استغاثہ نے ان کے خلاف قانونی کارروائی تقریباً 7 سال قبل ممبئی پولیس قانون کی دفعہ 161 کے تحت شروع کی تھی لیکن ایک سال کے اندر اس نے فرد جرم پیش کردیا تھا۔ جج نے کہا کہ درخواست ایسے مرحلہ پر دی گئی ہے جبکہ مقدمہ کی سماعت قطعی مرحلہ میں پہنچ چکی ہے۔یہ درخواست مقررہ وقت پر سماعت کی جائے گی۔ ایرڈا پر فرائض سے لاپرواہی برتنے اور ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا فرد جرم ایس آئی ٹی نے مئی 2009 ء میں پیش کیا تھا۔ گلبرگ ہاؤزنگ سوسائٹی پر حملہ میں 69 افراد بشمول سابق کانگریسی رکن پارلیمنٹ احسان جعفری ہلاک ہوئے تھے۔