حیدرآباد۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میں تمام مدارس کو جاریہ ماہ 11 تا 17 جنوری تک تعطیلات رہیں گے۔ ڈی ای او حیدرآباد مسٹر ایم سومی ریڈی نے بتایا کہ 18 جنوری کو تمام مدارس کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر تمام مدارس کیلئے تعطیلات کا دیگر خانگی و امدادی مدارس پر بھی اطلاق ہوگا۔