پٹنہ ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوتھ کانگریس ورکرس نے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر گریراج سنگھ کی رہائش گاہ پر انڈوں اور ٹماٹر سے حملے کئے۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف ان کے متنازعہ ریمارکس پر یوتھ کانگریس ورکرس احتجاج کررہے تھے۔ پٹنہ کے آنند پوری علاقہ میں واقع گری راج کے گھر پر ہلہ بول دیا گیا۔