گروپ II ریلوے اور محکمہ پولیس میں تقررات
حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز) عام گریجویٹ بی کام، بی اے، بی ایس سی یا پروفیشنل گریجویٹ بی ای، بی ٹیک، بی فارمیسی یا اس کے مماثل ڈگری کامیاب لڑکے / لڑکیوں کیلئے سرکاری ملازمتوں کیلئے تین اعلامیہ جاری ہوچکے ہیں۔ انڈین ریلوے میں 18 ہزار جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ فارم آن لائن داخل کرنا ہے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II کا اعلان ہوا جس کے لئے بھی یہ امیدوار اہل ہیں۔ فیس آن لائن داخل کرنا ہے۔ محکمہ پولیس میں تلنگانہ حکومت نے سب انسپکٹرس کے لئے ڈگری امیدواروں کو اہل قرار دیا ہے۔ اس کی معلومات، مکمل رہنمائی، ٹسٹ میٹرئیل، تلنگانہ / جغرافیہ، تاریخ کے نوٹس کے لئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر 11 بجے دن تا 6 بجے شام رجوع ہوسکتے ہیں۔