گریجویٹ اور پروفیشنلس کیلئے روزگار کے مواقع پر ورکشاپ

حیدرآباد۔ 22 فروری (سیاست نیوز) رویندرا بھارتی میں پروفیشنل اور گریجویٹ امیدواروں کیلئے روزگار کے مواقع ایک نہایت معلوماتی ورکشاپ یکم مارچ کو رکھا گیا ہے۔ اس کے لئے امیدواروں کو ذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل مطلع کیا جارہا ہے۔ شریک تمام امیدواروں کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ورکشاپ سے پیشہ ورانہ افراد اور گریجویٹس بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنا مستقبل تابناک بناسکتے ہیں۔ دوران ورکشاپ امیدواروں کو روزگار کے مواقع سے واقف کروایا جائے گا۔