حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ادارہ سیاست کے اشتراک سے زوم ٹکنالوجی انڈیا نے 30 جنوری کو دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے زیر صدارت کمپیوٹر ٹریننگ سے روزگار پر سمینار رکھا ہے ۔ جس میں انڈسٹری کے ماہرین نٹ ورکنگ ، سائبر سیکوریٹی کلوڈس پر انجینئرس بالخصوص کمپیوٹر سائنس الیکٹرانکس اور بی کام کمپیوٹر گریجویٹ کے لیے روزگار کے طریقہ کار بتائیں گے ۔ حیدرآباد کے زوم سنٹر امریکن کونسل کا منظور کردہ ادارہ ہے ۔ جناب اے ایچ خاں ڈائرکٹر سے مزید معلومات 9703034770 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔۔