گرو تیغ بہادر کی برسی پر تعطیل دینے اکالی دل کا مطالبہ

نئی دہلی۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شرومنی اکالی دل کے رکن پارلیمنٹ پریم سنگھ چندوماجرا نے آج مطالبہ کیا کہ لوک سبھا کو گروتیغ بہادر کی برسی کے دن تعطیل کا اعلان کرنا چاہئے اور اسے یوم شہادت کے طور پر منایا جانا چاہئے۔ گرو تیغ بہادر سکھوں کے 10گروئوں میں سے 9 ویں گرو تھے۔ رکن پارلیمنٹ نے مرکزی حکومت سے اس دن قومی دن قرار دینے اور یوم شہادت کے طورپر منانے کا مطالبہ کیا۔ وہ اکالی دل کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔