گروگرام 8؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے چیف منسٹر منوہرلال کھتر نے آج کہا کہ اس شہر کے رہائشی علاقوں میں گوشت کی کسی بھی نئی دوکان کے لئے کوئی لائیسنس جاری نہیں کیا جائیگا ۔ کھتر نے جو یہاں ضلعی عوامی شکایات کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے کہاکہ گرو گرام کے رہائشی علاقوں گوشت کی نئی دوکانوں کے لئے کوئی لائیسنس جاری نہیں کیا جائیگا ۔