گروکل اداروں میں اردو جائیدادوں پر تقررات کیلئے ٹسٹ کے نتائج جاری

حیدرآباد 28 اپریل ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں گروکل ( اقامتی ) تعلیمی اداروں میں مخلوعہ اردو جائیدادوں کیلئے منعقدہ ٹسٹ کے نتائج جاری کئے گئے ۔ ٹسٹ کا پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔ شریمتی وانی پرساد سکریٹری پبلک سرویس کمیشن نے کہا کہ ریاست کے گروکل اداروں سے متعلق ٹی جی ٹی اردو جائیدادوں کیلئے منعقدہ ٹسٹ کے نتائج کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ ان جائیدادوں کیلئے جملہ 109 امیدواروں کا انتخاب کر کے امیدواروں کی فہرست اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائٹ پر دستیاب رکھی گئی ہے ۔ مزید 77 مخلوعہ جائیدادوں کیلئے مناسب امیدوار دستیاب نہ رہنے سے ان جائیدادوں پر تقررات عمل میں نہیں لائے گئے ۔