حیدرآباد۔/26 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ IV جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے گذشتہ دنوں جاری کردہ اعلامیہ کے علاوہ مزید 74 جائیدادوں پر تقررات سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن نے اب تک گروپ IV کی 1,521 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا اعلامیہ ( نوٹیفکیشن ) جاری کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ مزید 74 گروپ IV جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس میں 44 جائیدادیں اور ایس سی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں 30 جائیدادیں شامل ہیں۔ اس طرح اب ریاست تلنگانہ میں گروپ IV کی جملہ 1,595 جائیدادوں پر ریاستی تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔