ترونیلویلی ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : موضع پوئن کلم میں دو گروپس میں ہوئی جھڑپ کی ایک واردات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جس کی وجہ سے اطراف و اکناف کے علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی ۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ چار رکنی مسلح گروپ جس کا تعلق حریف گروپ سے تھا ، نے گزشتہ رات تین افراد پر حملہ کیا جن میں سے ایک موقع واردات پر ہلاک ہوگیا اور دیگر زخمی ہوا ۔ پولیس نے مزید بتایاکہ ایک اور شخص بھی حملہ سے بچ کر بھاگ نکلا۔ پولیس نے بتایا کہ تقریبا 200 افراد جن کا تعلق پوئن کلم سے ہے نے ترونیلویلی ۔ منرادائپو روڈ پر ٹرافک کو روک دیا اور احتجاج کرتے ہوئے حملہ آور گروپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔