حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے
IIگروپ
کے امتحانات میں شرکت کے لیے گریجویٹ امیدوار اہل ہیں ۔ امتحان چار پرچے 150 سوالات کے 600 نشانات کے ہوتے ہیں ۔ جو 24 اور 25 اپریل کو رکھا گیا ہے ۔ پولیس کانسٹبلس کے لیے انٹر میڈیٹ کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ اس کے لیے رجسٹریشن آن لائن جاری ہے ۔ تحریری مسابقتی امتحان 3 اپریل کو 200 نشانات کا رہے گا اس میں کامیابی پر دوڑ ، لانگ جمپ کے لیے طلب کیا جائے گا ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر صبح 11 بجے تا 7 بجے شام رجوع ہو کر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔۔