حیدرآباد۔/27جون، ( پریس نوٹ) ٹی ایس پی ایس سی نے گروپ ۔اعلامیہ 1593 جائیدادوں کی بھرتی کیلئے جاری کردیا ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کے ذریعہ ریاست کے اقلیتوں کیلئے فری کوچنگ کا انتظام کررہا ہے جس کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ درخواست کی وصولی کیلئے آخری تاریخ 12جولائی ہے۔ کلاسیس کا آغاز16 جولائی کو ہوگا۔ ڈگری یافتہ امیدوارکو درخواست فارم کے ساتھ ڈگری کی سند ، آدھارکارڈ کی نقول اور 2 فوٹوز اور آن لائن درخواست کا وثیقہ پیش کرنا ہوگا۔