’’گروشیشیا‘’ عظیم ہندوستانی روایت کا دنیا کو تحفہ: ممتا بنرجی

کولکتہ۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلی مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج بیان دیا کہ ’’گرو۔شیشیا‘‘ (استاد۔ شاگرد) جیسی عظیم ہندوستانی روایت کو ہندوستان نے یہ تحفہ دنیا کو دیا ہے۔ آج ’’یوم اساتذہ‘‘ ہے یعنی استاد ہمارے گرو ہیں اور گرو۔شیشیا روایات دراصل ہندوستانی تہذیب کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر میں تحریر کیا ہے کہ یہ عظیم تحفہ ہندوستان نے دنیا کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ہمت افزائی اور ان کی قابل احترام خدمات کے سلسلہ میں ریاست نے سکشارتن سمان ایوارڈ کا آغاز کیا ہے۔

منی پور میں ممنوعہ یونائیٹڈ نیشنل لبیریشن کے پانچ ارکان گرفتار
امپھال۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس حکام کے مطابق منی پور پولیس اور آسام رائفلس نے منگل کو امپھال کے مشرقی ضلع کے لئین یوکپی علاقہ سے ممنوعہ یونائیٹڈنیشنل لبریشن فرنٹ کے پانچ ارکان بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ایک اور سرچ آپریشن میں سکیورٹی فورسس نے ایک انتہاپسند تنظیم کے سی پی کے ایک رکن کو گرفتار کرلیا۔