نئی دہلی ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سارا ملک مجموعی طور پر بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ سورج آگ جیسی گرماہٹ اُگلتا رہا جس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے اور دہلی نے رواں موسم کا اپنا گرم ترین دن درج کرایا۔ مغربی بنگال میں ایک شخص لو‘ لگنے سے فوت ہوگیا، جہاں کئی مقامات پر درجہ حرارت آج زائد از 40 ڈگری سلسیس ریکارڈ ہوا۔ دہلی والوں کو تو آج گرمی کی تمازت سے نمٹنے میں بڑی جدوجہد کا سامنا ہوا جبکہ اس سیزن کا اعظم ترین درجہ حرارت آج 44.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، جو معمول سے پانچ ڈگری زیادہ ہے۔