گرمی کی لہر ‘ اے پی و تلنگانہ کو ہائیکورٹ ہدایت

حیدرآباد۔28مارچ ( این ایس ایس )  حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج آندھراپردیش اور تلنگانہ کی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ دونوں تلگودیشم ریاستوں میں جاری گرمی کی لہر کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کریں ۔ ہائیکورٹ نے اس ریاست میں گرمی کی لہر سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی اور آئندہ سماعت کو تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا ۔ عدالت عالیہ نے دونوں تلگو ریاستوں کو ہدایت کی کہ مزدوروں اور محنت کشوں کو رواں موسم گرما میں کڑی دھوپ کے دوران کھیتوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے سے روکا جائے ۔