نئی دہلی ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شدید گرمی کی لہر سے ملک کے مختلف علاقوں میں 1412 ہلاکتیں واقع ہوچکی ہیں۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ میں جملہ 1360 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے بموجب آندھراپردیش میں 1020 اور تلنگانہ میں 340 اموات ہوئی ہیں۔ شدید گرمی ہریانہ اور پنجاب میں بھی محسوس کی جارہی ہے۔ گجرات میں 7 اور اوڈیشہ میں 43 ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔ حکومت نے ڈاکٹروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ عوام کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ درجہ حرارت امکان ہیکہ بیشتر علاقوں میں 41 اور 45 درجہ سلسیس کے درمیان رہے گا۔