نئی دہلی ۔ یکم جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں گرمی کی لہر کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2,338 ہوگئی ہے ، تاہم بعض مقامات بشمول دہلی میں عوام نے راحت کی سانس لی جہاں موسم خوشگوار ہوگیا اور ہلکی بارش ہوئی ۔ دہلی میں درجہ حرارت جو کل 40.6 تھا آج کم ہوکر 37 ڈگری سیلسیس تک پہونچ گیا۔ آندھراپردیش میں گرمی کے باعث آج مزید 42افراد فوت ہوئے ۔ اُڈیشہ میں 4 افراد لو لگنے سے فوت ہوئے حالانکہ گرمی کی شدت میں آج کسی قدر کمی دیکھی گئی ۔ بھوبنیشور میں درجہ حرارت 40.2 ڈگری رہا۔