گرمیت سنگھ نے بحیثیت انڈین آئیل کے ڈائرکٹر مارکیٹنگ جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد /3 اگست ( این ایس ایس ) گرمیت سنگھ نے ملک کے سب سے بڑے تجارتی ادارہ انڈین آئیل کے ڈائرکٹر ( مارکٹنگ ) کی حیثیت سے اپنے نئے عہدہ کا جائزہ لے لیا ۔ عالمی ادارہ فارچون کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ دنیا کی 500 کسردہ کمپنیوں میں شامل سات ہندوستانی کمپنیوں میں انڈین آئیل کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے ۔ اس ترقی سے قبل گرمیت سنگھ ممبئی میں انڈین آئیل کے مارکیٹنگ ڈیویژن ہیڈکوارٹرس میں ایل پی جی کے شعبہ میں بحیثیت ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر حساس، پیچیدہ اور تجرباتی مہارت کے امتحان ذمہ داری سے نبھا رہے تھے ۔ گرمیت سنگھ نے جو میکانیکل انجینئیر ہیں 1983 میں بحیثیت منیجمنٹ ٹرین انڈین آئیل میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ جس کے بعد کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ۔