گرمہر کے حامیوں کو ملک بدر کردیں : انیل وِج

چنڈی گڑھ ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے بڑزبان وزیر انیل وج نے آج کہا کہ دہلی یونیورسٹی کی طالبہ گرمہرکور کی اے بی وی پی کے خلاف اُس کی مہم پر تائید و حمایت کرنے والے موافق پاکستان ہیں اور انھیں ملک سے نکال باہر کردینا چاہئے۔ پانچ مرتبہ کے ایم ایل اے وِج نے یہاں جاری ریاستی اسمبلی سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ نہایت غلط اور قابل مذمت ہے کہ گرمہر نے اپنے والد کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔ وج نے کہا کہ پاکستان اپنے قیام سے ہی ہندوستان کے ساتھ راست یا بالواسطہ جنگیں لڑتا رہا ہے۔
گجراتی مصنف تارک مہتا کا انتقال
نئی دہلی، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج گجرات کے مصنف تارک مہتا کی موت پر تعزیت کی ہے ۔کجریوال نے ٹوئٹ میں کہا ‘‘گجراتی مصنف اور پدم شری تارک مہتا جی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ میری دعا ہے کہ ان کی آتما کو شانتی ملے ‘‘۔