حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ہندوستانی ملبوسات کے مشہور و معروف فیشن برینڈ ’ کائیرا ‘ نے موسم گرما کے لیے روایتی ، دیسی اور مغربی ملبوسات کا جدید پرکشش کلکشن اپنے گاہکوں کے لیے پیش کیا ہے ۔ کاچی گوڑہ میں واقع کائیرا کے کارپوریٹ آفس میں یادگار تقریب منعقد کی گئی ۔ مس انڈیا کیرلا 2017 اداکارہ منت سنگھ کے علاوہ جینی ہنی ، شالو چورسیا کائیرا کے ملبوسات زیب تن کی ہوئی گرینڈ فیشن شو میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں ۔ اس فیشن شو میں فارمل کرتیوں ، ڈیمنس کے ساتھ شارٹ ٹاپ ، کیژول کرتی ، مڈیز ، پارٹی ویر کلکشن ، پارٹی ویر گاؤنس اور دیگر ملبوسات کی فراخدلانہ نمائش کی گئی جو رواں موسم گرما میں کائیرا نے اپنے گاہکوں کے لیے پیش کیا ہے ۔۔