حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا ہائی کورٹ ، حیدرآباد ، گرمائی تعطیلات کے لیے 4 مئی تا 29 مئی 2015 بند رہے گا ۔ اس کے دوران مندرجہ ذیل ججس ہائی کورٹ میں درخواستوں کی سماعت کریں گے جس میں 7 مئی جمعرات اور 14 مئی جمعرات کو 10-30 تا 1-30 بجے دن اور 2-15 تا 4-15 شام جسٹس کے سی بھانو اور جسٹس ایم ایس کے جیسوال پر مشتمل ڈیویژن بنچ سماعت کرے گی ۔ 7 مئی کو 10-30 تا 1-30 بجے دن اور 2-15 تا 4-15 بجے شام جسٹس اے راج شیکھر ریڈی پر مشتمل سنگل بنچ اور 14 مئی کو 10-30 تا 1-30 بجے دن اور 2-15 تا 4-15 بجے شام جسٹس اے وی سیشاسائی کی سنگل بنچ سماعت کرے گی جب کہ 21 مئی کو جسٹس رام موہن راؤ اور جسٹس ایم ستیہ نارائنا مورتی پر مشتمل ڈیویژن بنچ سماعت کرے گی ۔ 28 مئی کو جسٹس ولاس وی اے پورکر اور جسٹس ٹی سنیل چودھری پر مشتمل ڈیویژن بنچ اور جسٹس اے راما لنگیشورا راؤ کی سنگل بنچ سماعت کرے گی ۔۔